قلم کار- چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منگل کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک استحقاق اور تحریک التوا پیش کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ’وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر یہ تحاریک پیش کی جائیں گی۔