(نمائندہ قلم کار) چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 116 گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ جس میں 47 مسافر سوار تھے اب سے کچھ دیر پہلے ہی ریڈار سے لاپتہ ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسافر طیارہ پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے میں طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn