قلم کار۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، ہر طرح کے دہشتگردوں کے خلاف مربوط اور بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بلوچستان میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے لئے جاری آپریشنز اور سدرن کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمي چيف نے واضح کيا کہ دہشتگردي کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، دہشتگردوں کيخلاف موثر، مرکوز اور بلاامتياز آپريشنز پوري قوت سے جاري رہيں گے اور اس سلسلے ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹيليجنس ايجنسيوں کو مکمل تعاون فراہم کيا جائيگا۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور ديا کہ وسيع تر عوامی رابطوں کيلئے صوبے میں ترقياتی منصوبوں پر کام کی رفتار تيز کی جائے، آرمي چيف نے اس عزم کا اظہار کيا کہ سی پيک منصوبے کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn