Qalamkar Website Header Image

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں:نومنتخب نائب امریکی صدر

نومنتخب نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سودے بازی کی غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔

قلمکار مانیٹرنگ سیل کے مطابق، نومنتخب نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی غیرمعمولی سودے بازی کی مہارت کی بدولت دنیا میں موجود تنازعات اور خاص طور پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ نئی امریکی انتظامیہ جنوبی ایشیا میں مکمل طور پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور خاص طور پر خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لئے بھارت اور پاکستان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشیدگی ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے فون پر بات کی اور نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انہیں ثالث کا کردارادا کرنے کی بھی پیش کش کی۔

دونوں ملکوں کے  درمیان حالیہ کشیدگی پر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں کشمیرمیں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ دونوں سربراہان مملکت سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے:  پانامہ کیس: وزیرِاعظم سے تین سوالات پر وضاحت طلب

Views All Time
Views All Time
311
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس