سعودی عرب میں ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت اور متعدد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔
30ملزمان جن کا شیعہ مسلک سے تعلق ہے کو تین سال قبل گرفتار کیا گیا دو افراد کو بری بھی کیا ہے
ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے جاسوسی کی ایک تنظیم بنائی تھی جس کا مقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانا اور سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ملزمان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب کی فوج سے تھا اور ان پر ایران کو سعودی عرب کے عسکری راز فراہم کرنے کا الزام تھا۔
شیعہ اکثریتی ایران اور سنی اکثریتی سعودی عرب خطے کے دو اہم ممالک ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا حریف مانتے ہیں اور دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn