عراق میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک بم دھماکے میں 77 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں اکثریت ایران اور افغانستان سے آئے شیعہ زائرین کی ہے۔
اس حملے میں تقریباً 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں حلہ قصبے کے قریب ایک پیٹرول سٹیشن اور ریستوران پر کیا گیا۔
سڑک کنارے واقع یہ سٹاپ عراقی شہر کربلا میں اربعین کے بعد واپس آنے والے زائرین سے بھرا ہوا تھا۔
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول ہے۔
دولت اسلامیہ سے منسلک خبررساں ادارے عماق کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس حملے میں 200 کے قریب افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
بظاہر اس حملے میں شومالی گاؤں کے قریب ایرانی شیعہ زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Views All Time
443

Views Today
1
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn