Qalamkar Website Header Image

ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب، ہیلری کو شکست

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

انھوں نے یہ فتح کئی کلیدی ریاستوں میں یک بعد دیگرے کامیابی کے بعد حاصل کی، حالانکہ گذشتہ کئی ماہ سے رائے عامہ کے جائزوں میں کلنٹن کو ان پر برتری حاصل تھی۔

فلوریڈا، اوہائیو اور شمالی کیرولائنا جیسی اہم سوئنگ سٹیٹس میں ٹرمپ کی کامیابی نے ان کی فتح کا راستہ ہموار کیا۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ابھی ہلیری کلنٹن نے فون کر کے ہمیں، ہم سب کو مبارک باد دی ہے۔‘

ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ’ہلیری کلنٹن نے بڑا سخت مقابلہ کیا اور میں امریکہ کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں نے شروع ہی سے کہا تھا کہ یہ صرف ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے گی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم بنائیں گے۔

Views All Time
Views All Time
300
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس