ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلےگئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بھارت نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے دوسرا بھی گول کردیا گیا، تاہم پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں بھارتی خسارہ کم کرتے ہوئے پہلا گول کیا،تیسرے کوارٹر کے اختتام تک میچ دو، دو گول سے برابر رہا تاہم چوتھے ہاف میں بھارت نے گول کرکے برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
بھارت کی جانب سے روپندرپال،عفان یوسف اورتھیماما نےگول اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سےعلیم بلال اورعلی شان نےگول اسکور کیے۔
میچ کا فیصلہ کن گول آخری کوارٹر میں انڈیا کے نکن تھمایا نے کھیل کے 51ویں منٹ میں کیا اور انڈیا کی یہ برتری آخر تک قائم رہی۔
ایشیائی چیمپیئنز ٹرافی مقابلے تین برس کے تعطل کے بعد کھیلے جا رہے ہیں اور یہ دوسرا موقع ہے کہ انڈیا کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ماضی میں انڈیا 2011 میں پاکستان کو شکست دے کر یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے جبکہ 2012 اور 2013 میں ٹورنامنٹ کا فاتح پاکستان رہا تھا جس نے فائنل میں بالترتیب انڈیا اور جاپان کو ہرایا تھا۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn