Qalamkar Website Header Image

لیجنڈ اداکارمحمدعلی کی 78ویں سالگرہ

پاکستان کے لیجنڈ اداکار محمد علی کے مداح آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار محمد علی نے فن کی دنیا سےایسا رشتہ جوڑا کہ شہنشاہ جذبات کہلائے۔ مذہبی گھرانےسےتعلق رکھنے والے اداکارمحمد علی نے ایئرفورس میں جانےک ی خواہش پوری نہ ہونے پراپنے فنی کیرئیرکا آغازریڈیو پاکستان سے کیا۔

اس باوقار اوردلکش شخصیت نے 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا میں جلوہ گرہو کر پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بہترین ہیرو دیا۔ سٹائلش اداکارمحمدعلی نے نہ صرف سینکڑوں کامیاب فلمیں دے کردنیا بھرمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو روشناس کروایا بلکہ سلور اسکرین پر کردارمیں ڈوب کر جذباتی اداکاری کو نئی جہت دی۔

لیجنڈ محمد علی نے جس اداکارہ کے ساتھ بھی کام کیا ان کی جوڑی خوب رہی مگرزندگی کا حقیقی ہم سفراداکارہ زیبا کوبنایا،اپنی لازوال اداکاری کی بدولت لاکھوں دلوں میں گھرکرنے والے محمد علی کا دوستانہ بھی خوب رہا، انہوں نے ملکی اورغیرملکی حکمرانوں اورکئی اعلی شخصیات کو بھی اپنا گرویدہ بنایا۔

پاکستان میں ہیرو کےکردارکو مکمل امر کرنے والے اداکار محمدعلی آج ہم میں توموجود نہیں ہیں مگران کی لازوال اورباکمال اداکاری کو لوگ اپنے دلوں میں بسائےہوئے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
443
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »