Qalamkar Website Header Image

سانتا کروز کا خط عامر حسینی کے نام

ڈئیر عامر حسینی!
میں معذرت خواہ ہوں کہ اس مرتبہ تمہارے شاویز تقی اور عاشور حسین سے ملنے رات کے آخری پہر نہ آسکوں گا اور ان کے ساته کهیل نہیں پاؤں گا اور اس مرتبہ ان کو ان کی پسند کی چاکلیٹ اور کینڈیز بهی نہیں دے پاؤں گا ، کیونکہ اس مرتبہ آسمانی باپ نے مجهے اپنے پاس بلایا ہے وہاں ایک بڑی ضیافت کا اہتمام ہے اس مرتبہ آسمانی باپ نےبہت بڑا کرسمس کیک چاکلیٹ فلیور کے ساته بنایا ہے اور چاکلیٹ فلیور کا یہ کیک ان بچوں کو پیش کرناہے جو آسمانی باپ کے آج مہمان ہیں۔اور یہ وہ بچے ہیں جو مڈل ایسٹ ،شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی جنگوں اور دہشت گردی کی آگ میں جھلس گئے اور عالم بالا میں پہنچ گئے۔
میں ان بچوں کا دل بہلانے کے لئے رنگ برنگے غبارے ، کبهی ختم نہ ہونے والی خوشبو دینے والے پهولوں کے گل دستے ، رنگ برنگی پنسلیں ، کلر بکس ، کلرز اور مختلف قسم کی وڈیو گیمز لیکر ان کے پاس جارہا ہوں اور آج وہاں سب اولیاء اکٹهےہوں گےاور ان بچوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں بانٹیں گے اور ان معصوم ذہنوں میں انسانوں کی انسانیت پر جوسوالیہ نشان لگے ہوئے ہیں ان نشانوں کو مٹانے کی کوشس کریں گے۔
دیکهو! شاوی اور عاشو کو مری غیرحاضری کا سبب بتانے کی ضرورت نہیں ہے ، ان معصوموں سے ان کی معصومیت چهینی نہیں جانی چاہئیے۔ تم سانتا کروز کا بهیس بدلنا اور جیسے میں رات کے کسی پہر ان کو آکر خوش کرتا تها ویسے ہی ان کو خوش کردینا
سینٹ پال اور سموئیل کے ذمے تو بہت مشکل کام لگا ہے ،دونوں کے چہرے پیلے ہیں اور دکھ ان کے بشرے سے ٹپک رہا ہے کیونکہ ایک تو ان کو ان تمام ہسپتالوں میں جانا ہے جہاں زندگی کی دوڑ سے باہر نہ ہونے والے بچے ایڈمٹ ہیں اور سب سے بڑه کر انہوں نے ان بچوں کے والدین کے پاس جانا ہے اور ان کے دکھ اور کرب میں کمی لانی ہے ،ان کی خواہش تهی کہ یہ فریضہ کوئی اور سرانجام دیتا۔
پاک مریم نے آسمانی باپ کو کہا ہے کہ وہ ان بچوں کی ماؤں کے پاس اکیلے نہیں جائیں گی بلکہ انہوں نے آسیہ ، خدیجہ، فاطمہ، زینب اور شہر بانو کو کہا ہے وہ ان کے ساتھ چلیں اور ان ماؤں کی ڈهارس بندهوائیں۔ شاید شہربانو کے بیٹے علی اصغر کا خیال آئے تو ان ماوں کو اپنا دکھ کم لگے اور وہ کچھ سکون میں آئیں۔ لیکن نہ جانے کیوں مجهے یہ سب عورتیں جو کہ بہت ضبط و حوصلے والی ہیں ہچکچاتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔
یہاں عالم مثال میں اس قدر اضطراب میں نے پہلے نہیں دیکها اور یہ آسمان میں ہر طرف خداوند کے نام پر شوریدہ سری کرنے والوں کی سفاکی پر غم و غصہ ہے اور یہاں آسمانی کارندوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ننهے مہمانوں کو جس تکلیف اور اذیت سے گزرنا پڑا اس کا ازالہ کیسے کریں۔
ایک مرتبہ پهر معذرت کہ آج تمہارے ہاں نہیں آسکوں گا ، تم مرا روپ دهارن کرکے شاوی اور عاشو کو بہلالینا
تمہارا دوست سانتا کروز
امن منزل ، سکون نگر عالم مثال

Views All Time
Views All Time
241
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

Dr Rehmat Aziz Khan Profile Picture - Qalamakr

یونیسکو سے امریکہ کی علیحدگی

تحریر: ڈاکٹر  رحمت عزیز خان  چترالی امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے علیحدگی کا اعلان عالمی سطح پر حیرت اور

مزید پڑھیں »
ڈاکٹر ظہیر خان - قلم کار کے مستقل لکھاری

موسمیاتی تبدیلی اور جدید سائنس: تباہی دہرانا بند کریں

وطن عزیز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی کی ہے۔ مختلف علاقوں سے اب بھی نقصانات کی اطلاعات موصول

مزید پڑھیں »