05/10/2025 10:14 صبح

کورونا کو دھوکہ قرار دینے والی پشتو نظم گانے والے دو مولوی گرفتار

بنوں (ساوتھ ایشین نیوز ) کورونا وائرس کو دھوکہ قراردینے والی مزاحیہ نظم گانے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنوں پولیس نے 2 مولویوں سمیت 3 افراد کو عوام ورغلانے ملکی سلامتی کو نقصان پنچانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدگان میں مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال کے علاوہ اس نجی اسٹوڈیو کا مالک بھی شامل ہے جس نے کورونا کو دھوکہ قرار دینے والی مزاحیہ نظم ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی