Qalamkar Website Header Image

منٹ مارگریٹا ایک فرحت بخش مشروب

اجزاء:
تازہ پودینہ  :  ایک  چھوٹی گٹھی
لیموں کا رس : چار چائے کے چمچ ، کالا نمک : حسبِ ذائقہ
چینی : چھ چائے کے چمچ ( حسبِ ذائقہ زیادہ یا کم بھی کی جاسکتی ہے)
سیون اپ یا سپرائٹ : تین گلاس
برف (چھوٹی ٹکڑیوں کی صورت میں ضرورت کے مطابق)

ترکیب:

سب سے پہلے پودینے کے پتے الگ کر لیں۔اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ پھر گرینڈر میں پودینے کے پتے، لیموں کا رس، چینی اور برف ڈال دیں اور اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔ جب پودینہ بالکل باریک ہو جائے تو گرینڈر میں تین گلاس سیون اپ / سپرائٹ کے ڈال کر ایک بار  دوبارہ  گرینڈر کی مدد سے مکس کر لیں۔تقریباََ چار گلاس  منٹ مارگریٹا تیار ہے۔

 پودینے کے پتوں، لیموں کے رس اور چینی کا مکسچر زیادہ مقدار میں بناکر فریج میں محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے جسے بعد میں اپنی پسندیدہ کولڈ ڈرنک میں ڈال کر منٹ مارگریٹا تیار کیا جاسکتا ہے۔

گرمی میں ٹھنڈا منٹ مارگریٹا ایک فرحت بخش احساس دیتا ہے۔ پودینہ معدے کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔  جسم میں تازگی بھر دیتا ہے۔ مہمانوں کو ان کی آمد پر یا کھانے کے فوراََ بعد کولڈ ڈرنک کی جگہ پیش کیا جاسکتا ہے۔

Views All Time
Views All Time
1362
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

ایک ہلکا پھلکا متبادل بیانیہ

موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ جو شخص دنیا میں آیا ہے اسے جانا بھی ہے،جب کوئی شخص اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ان کا

مزید پڑھیں »

چکن ویجی ٹیبل کارن سوپ

اسٹیپ 1۔۔۔چکن ہڈی والا ایک پاؤ۔۔۔ ایک درمیانہ سائز کی پیاز ایک درمیانہ سائز لہسن دس بارہ لونگ دس بارہ کالی مرچ اور ایک ٹی اسپون نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی بنا لیجئے

مزید پڑھیں »