Qalamkar Website Header Image
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

میری وال | مصلوب واسطی

آج کل اکثر خواتین، نیم خواتین اور حضرات فیس بک کمنٹس میں میری وال میری وال چلاتے رہتے ہیں۔ گھر کی دیواروں کی طرح فیس بک نے بھی اندرونی اور بیرونی دیوار کا آپشن دیا ہے جسے پرائیویسی فیچر کہا جاتا ہے۔ اگر آپ گھر کی باہری دیوار پر کپڑے لٹکائیں، متنازع نعرے لکھیں یا تصویر لگائیں گے تو گلی سے گذرنے والا ہر شخص اچھا یا برا تبصرہ کرے گا۔ اگر آپ کو تنقیدی تبصرے پسند نہیں تو گھر کی اندرونی دیوار یعنی فرینڈز اونلی پرائیویسی استعمال کریں جہاں صرف آپ کے دوستوں اور رشتہ داروں کی رسائی ہو کیونکہ ان کا انتخاب آپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ اس فیچر میں بھی بشمول (including) اور سوا (except) کے توسیعی آپشن ہوتے ہیں یعنی آپ دوستوں اور رشتہ داروں میں بھی مزید انتخاب کر سکتے ہیں کہ گھر کی کیا چیز کس کو دکھانی اور کس کو نہیں۔

خلاصہ یہ کہ اگر آپ بیرونی دیوار پر نو دولتی انداز میں انانیت سے لتھڑے بدبودار ڈیزائنر پوتڑے لٹکاتے ہیں اور ان کی صرف تعریف سننا چاہتے ہیں تو خبردار ہو جائیں، آپ سنجیدہ احساس کمتری اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، فوری کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔

Views All Time
Views All Time
306
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »