Qalamkar Website Header Image
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

اسلامی دفاعی اتحاد (حاشیے) | مصلوب واسطی

کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کی قیادت میں ایک کثیر ملکی اسلامی دفاعی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس اتحاد کے ڈھیلے ڈھالے خدوخال دیکھ کر نوابزادہ نصراللہ خان کی یاد آئی۔ شخصی اور سیاسی آمریت کے خلاف مرحوم نے ایسے کئی سیاسی محاذ اور مورچے بنائے جن کے باقاعدہ دفتر بن سکے اور نہ منشور۔ ایسے اتحادوں میں )یک رکنی( سیاسی جماعتوں کی کثیر تعداد میں شمولیت ہمیشہ ان کا امتیاز رہا۔ اسلامی دفاعی اتحاد کے نام اور اس میں غیر موجود ممالک سے ایک اور شخصیت مرحوم پیر پگاڑا صاحب بھی یاد آئے جنہوں نے متحدہ مسلم لیگ بناتے ہوئے ہمیشہ ن لیگ کی شمولیت کو غیر ضروری سمجھا )یا متحدہ لیگ اسی کے خلاف بنائی(۔ اس اتحاد میں پاکستان کی حیثیت پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف اور شیخ رشید کا تعلق ذہن میں آ رہا ہے شاید جس کی وضاحت کی بھی ضرورت نہیں۔
احباب، آج پاکستانی عوام کی پسماندگی کی اصل وجہ سمجھ آ رہی ہے کہ ہم نے ایسے ہیروں کی ہمیشہ ناقدری کی جن کی تقلید آج دسیوں مسلم ممالک کر رہے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
171
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »