Qalamkar Website Header Image

سرزمین علم کے عاشق لوگ

سرزمین علم کے لوگ بھی عاشق ہیں۔ سیاہ کپڑوں میں ملبوس بزرگ عراقی نے دو محرم سے باب العلم کے بابِ قبلہ پہ شربت و قہوہ کی سبیل کا اہتمام کر رکھا ہے۔ عراقی اور ایرانی قہوے میں چینی استعمال نہیں کرتے بلکہ مصری کی ڈلیاں رکھتے ہیں۔ دو محرم تک ایرانی نجف اشرف نہیں پہنچے تھے۔ عاشق کو محبوب کی ہر پسند کا علم ہوتا ہے۔ عراقی بزرگ نے محسوس کیا کہ فی الحال پاکستانی و ہندوستانی زائر یہاں زیادہ ہیں تو اس نے چینی کا انتظام کر کے قہوے کی پیالیوں میں ملانی شروع کر دی۔

میرے استفسار پہ اس نے وجہ بتائی تو میں نے فرطِ جذبات سے اس کی انگلیاں چھو کر چوم لیں۔ انتہائی محبت سے میرے سر پہ ہاتھ رکھ کر مسکرا دیا اور بولا، پاکستانی؟ مجنون!! میں نے پُر نم آنکھوں سے کہا، ہاں بابا ہیں لیکن عراقیوں سے زیادہ نہیں۔ جانے وہ کیا سمجھا کیا نہیں بس یا ابالحسن ع کہہ کر روتے ہوئے میرے گلے لگ گیا۔

Views All Time
Views All Time
259
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »