Qalamkar Website Header Image
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

نیا پاکستانی سیٹلائٹ اور کمیونیکیشن سروسز کا گورکھ دھندا

کئی ماہ قبل پاکستان میں ڈی ٹی ایچ سروس کے لائسنس فروخت ہوئے جو بعد ازاں روک دیے گئے۔ اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی تھی۔ ریسرچ اور ٹیسٹنگ کے بعد ایک روسی سیٹلائٹ اس مقصد کے لئے موزوں قرار پایا تھا لیکن ان دیکھے محرکات کے تحت تمام پیش رفت روک دی گئی۔

کچھ عرصہ قبل کوریا نے پاکستانی افق کے لئے بھی دستیاب Koreasat 5A لانچ کیا تھا لیکن Paksat 1R سے تیس فیصد سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کے خریدار نہ مل سکے۔ حیرت انگیز طور پر کسی پاکستانی چینل کی انتظامیہ Koreasat سے فائدہ اٹھانے کو تیار نہ ہوئی حالانکہ اس وقت مالی مشکلات کا شکار نیوز چینل اس طرح ڈھائی لاکھ سے لے کر دس لاکھ روپے ماہانہ تک بچا سکتے ہیں۔

تحقیق اور جستجو کرنے والوں کے لئے دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹی وی چینل چین سے حاصل کردہ ملکی مصنوعی سیارے Paksat کے علاوہ چین کا ہی Chinasat اور چینی ہانک کانگ کے زیر انتظام Asiasat استعمال کر رہے ہیں۔ یاد رہے Paksat 1R ڈی ٹی ایچ سروس فراہم کرنے کے لئے موزوں تصور نہیں کیا جاتا۔پاکستانی کمیونیکیشن انڈسٹری سے وابستہ انجینئرنگ مینیجرز کہتے ہیں کہ مذکورہ سیٹلائٹس کے علاوہ کسی اور سروس استعمال کرنے کے خواہشمند عموماً سیکیورٹی کلیئرنس کے منتظر ہی رہ جاتے ہیں۔ پاکستان میں براہ راست سیٹلائٹ سگنل اپ لنک کا عمل قریباً 17 اداروں کے اجازت ناموں سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ-جہاں سید زیدی

اب اطلاع یہ ہے کہ پاکستان نے چین کی ایک اور "اُترن” یعنی خلا میں پہلے سے موجود ایم ایم ون نام کا سیٹلائٹ حاصل کیا ہے جو پاکستانی مدار میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ دلچسپ "اتفاق” یہ ہے کہ نیا سیٹلائٹ ڈی ٹی ایچ سروس فراہم کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ پیشگوئی نما امید کی جاتی ہے کہ ان دیکھے ہاتھ "اب” ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کو نئے مالی سال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جو اگلی حکومت کامیابی سے چلانے کے لئے زبردست اقتصادی بونس ہو گا۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستانی خلائی پروگرام سے وابستہ طاقتور ہاتھوں کی بھی پانچوں گھی میں ہی نظر آ رہی ہیں۔

Views All Time
Views All Time
624
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »