Qalamkar Website Header Image

مملکتِ خُداداد میں عورت تحفظ کی طلب گار

عصرِ حاضر میں عزت اور حق کی بات تو کی جاتی ہے مگر معاشرہ میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سب سے زیادہ مظلوم عورت ہے روز سنا جاتا ہے کہ کبھی کوئی اپنی بیوی پر ظلم کر رہا ہے کبھی کوئی اپنی بیوی کو جلا رہا ہے۔ کہیں عورت کو محض اس لئے قتل کر دیا جاتا ہے کہ اس نے بیٹی کیوں پیدا کی ہے حالانکہ بیٹی پیدا کرنا عورت کے اختیار میں نہیں ہے اگر ایسے خاوندوں کو بروقت سزا دی جائے تو بیویوں پر بلاجواز ظلم و تشدد کا سلسلہ رک سکتا ہے۔

اکثر ٹی وی چینلز پر عورت کی عزت اور حق سے متعلق پروگرام دکھائے جاتے ہیں، مگر معاشرہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا سنا تھا کہ عورت پر ظلم و تشدد کے ذمہ دار مرد کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مگر آج تک اس قانون پر عمل درآمد ہوتے نہیں دیکھا گیا۔ لہذا ضرورت ہے ایسے قانون کو موثر بنایا جائے۔ ہمارے معاشرے کی عورت کے مسائل کی روک تھام اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف ادوار میں حکومتیں قانون سازی کرتی رہیں اور مختلف اصلاحات کے اعلانات بھی کیے جاتے رہے ہیں یہ دوسری بات کہ بہت سی قانونی، معاشرتی اور سماجی پیچیدگیوں کی بنا پہ اُن پر مفصل و مشرح عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھئے:  ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔

ریاست اگر عورت کا تحفظ نہیں کرتی تو معاشرہ میں انہیں قبائلی اور مذہبی قوانین تحت غلام بنا دیا جاتا ہے۔ ہم جس ملک میں رہتے ہیں یہاں کا مقامی کلچر عورت کو عزت نہیں دیتا بلکہ جو عزت کے دعوي دار نظر آتے ہیں یہ عورت کو پنجرے میں رکھ کر عزت کرنا سمجھتے ہیں۔جدید ریاستوں نے عورت کو تحفظ دیا اگر ہماری ریاست عورت کو تحفظ نہیں دے گی تو یہ بات کرنا بے سود ہوگا ۔۔

اسلام نے عورت کو عزت اور تحفظ فراہم کیا ہے۔ اگر معاشرے میں اس کے ساتھ عورت کے لیے جو پابندیاں رکھی ہیں وہ دراصل اُس کی عزت اور احترام کا باعث بنتی ہیں اور اگر کہیں عورت کے ساتھ غیر مساوی رویہ روا رکھا جاتا ہے تو اُس کی ذمہ دار مذہب نہیں بلکہ معاشرے کی فرسودہ روایات اور نظام ہے۔

اسلام نے عورت کو باعزت مقام دیا ہے اسلامی معاشرہ میں اسلامی تعلیم کی خلاف ورزی تو ویسے بھی انتہائی تکلیف دہ بلکہ باعث شرم ہونی چاہئے حکمرانوں سے التماس ہے اس کا فوری نوٹس لیں عورت کو تحفظ دیں!

حالیہ بلاگ پوسٹس

منٹو بنام طارق جمیل

ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔ کئی بار میرے

مزید پڑھیں »
فائل فوٹو - حیدر جاوید سید

سندھ کی صوفیانہ اساس پر مذہبی جنونیوں کی یلغار

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بطور خاص یہ بات سمجھنا ہوگی کہ سندھ میں مذہبی تقدسات کے نام پر فتویٰ فتویٰ کھیلتے مذہبیوں کے سامنے ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے

مزید پڑھیں »

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »