Qalamkar Website Header Image

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کا اپنایا گیا پودا

لاہور (قلم کار ویب ڈیسک) نوجوانوں پر مشتمل خیال نو Ideas 9 کی شجر کاری مہم Adopt A Tree میں ملک بھر سے مختلف سماجی و سیاسی شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے اپنا ویڈیو پیغام دیا اور کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی خیال نو کی شجر کاری مہم کو سراہتے ہوئے اپنا پیغام دیا اور ساتھ میں پودا بھی لگایا۔

اسی سلسلے میں محترمہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے اپنے گھر میں اپنے سسر علامہ اقبال ؒ اور اپنے شوہر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مرحوم کے نام کا پودا لگایا۔

ملک بھر میں جہاں مشہور شخصیات خیال نو کی اس اچھوتے خیال کے ساتھ شروع کی گئی شجرکاری مہم میں حصہ لے رہی ہیں وہیں عام عوام کی طرف سے بھی اس مہم کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ ملک بھر سے مختلف لوگ شہداء ، مرحومین اور قومی ہیروز کے نام کے پودے لگا رہے ہیں اور اس سے خیال نو کی ٹیم کو آگاہ بھی کر رہے ہیں۔

اس مہم میں شرکت کرنے والے ہر فرد کا عزم ہے کہ ملک میں پودے لگا کر اس کے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالے رکھنا ہے۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کا بھی عزم کیا جا رہا ہے۔ پودے لگانے سے زیادہ ضروری اس کی نگہداشت اور حفاظت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  بیٹا ہو سکے تو ایک پودا میرے مرتضیٰ کے نام کا بھی لگا دینا

سب انجینئر لیاقت بلوچ صاحب نے شجر کاری مہم سے متاثر ہو کر پودا لگایا اور اپنے پیغام میں کہا کہ وہ یہ پودا ٹیم خیال نو کے نام کرتے ہیں جو ملک بھر میں شجر کاری فروغ دینے کی سعی کررہی ہے۔

حالیہ بلاگ پوسٹس

Chief Justice Qazi Faez Isa

لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور  ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے

مزید پڑھیں »

انتخابات 2024 : جمع کروائے اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ  6

مزید پڑھیں »