14/11/2025 1:28 شام

جماعت اسلامی کے تحت یوم یکجہتی کشمیر پر کل ریلی نکالی جائے گی

کراچی جماعت اسلامی کراچی کے تحت ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ کے مو قع پر اتوار 5فروری کو 3:30بجے سہہ پہر جیل چورنگی تا مزارِ قائد نیو ایم اے جناح روڈ ’’یکجہتی کشمیر ریلی ‘‘ نکالی جائیگی۔

ریلی سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر خطاب کریں گے ۔سیکریٹری کراچی عبد الوہاب نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شر یک ہو کر بھارتی مظالم کی مذمت اور مظلوم و نہتے کشمیری عوام سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں ۔