اسرائیلی وزیر دفاع کاتز کا کہنا ہے: "جو دہشتگرد اسرائیل کو دھمکاتے ہیں، ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ چکا ہے”
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ اس تنازع میں کسی قسم کی مداخلت سے باز رہے، ورنہ انجام سنگین ہوگا۔
کاتز نے جمعہ کی صبح ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا:
"میں لبنانی پراکسی کو متنبہ کرتا ہوں کہ ہوش سے کام لے۔ اسرائیل اب ان دہشتگردوں کو مزید برداشت نہیں کرے گا جو اسے دھمکاتے ہیں۔ اگر دہشتگردی جاری رہی تو حزب اللہ کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔”
یہ بیان حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے جمعرات کی شام کو دیے گئے ایک بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ شیخ نعیم نے کہا کہ ان کی جماعت ایران اور اسرائیل کی لڑائی میں "غیرجانبدار” نہیں ہے، اور وہ "صورتحال کے مطابق جو مناسب سمجھا، اقدام کرے گی”۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا حزب اللہ براہ راست فوجی کارروائی میں شریک ہوگی یا نہیں۔
یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھ رہی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور دونوں اطراف سے فضائی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ علاقائی مبصرین کے مطابق اگر حزب اللہ یا دیگر گروہ اس تنازع میں عملی طور پر شامل ہوئے تو یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔


دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn