Qalamkar Website Header Image
Attack on Oil Refinery in Tabriz

اسرائیل کا ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کےقریب حملہ

تبریز: ایران کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے، تبریز ریفائنری کے قریب دھماکہ

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں واقع ریفائنری کے قریب فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ مزید یہ کہ ایران کے مغربی حصے میں تین مختلف مقامات پر بھی زوردار دھماکے ہوئے، جنہیں میزائل حملے قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے، تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے اس کے اہم مقامات کو نشانے پر رکھا۔ اسرائیل نے اپنے ٹارگٹ ایران کی  ملکی سالمیت و اہمیت کے حامل مقامات کو تباہ کر کے ایران کو ابتداء میں ہی بے تحاشا نقصان پہنچانا شروع کیا تاکہ ایران جوابی حملے نہ کر سکے۔ تبریز ریفائنری بھی اسی سلسلے میں نشانہ بنی۔  ایران کے متعدد میڈیا ہاؤسز نے اسرائیل کے ان کامیاب حملوں کی خبریں  شائع کیں۔
ایران نے تبریز آئل ریفائنری اور دوسرے حساس مقامات پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ کر ان کے ایسے ہی حساس مقامات کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔ لیکن بہت سے میزائل انٹرسپٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے:  منیر احمد قریشی منو بھائی انتقال کر گئے
Views All Time
Views All Time
152
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس