Qalamkar Website Header Image

اسلام آباد میں حالات سنبھالنے کے لئے فوج کی ۱۱۱ بریگیڈ طلب

ہفتے کی صبح مظاہرین سے فیض آباد چوک خالی کرانے میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی ناکامی کے بعد بگڑتی صورتحال سنبھالنے کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستانی فوج کی ۱۱۱ بریگیڈ کو دارالحکومت کی حفاظت کے لئے آئین کے آرٹیکل ۲۴۵ کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تعیناتی کے لئے فوجیوں کی مطلوبہ تعداد کا تعین ۱۱۱ بریگیڈ کے کمانڈر کریں گے۔

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی جبکہ گرفتار مظاہرین کی تعداد دو سو سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی بارہ گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں نذرآتش کر دیں۔ اس دوران کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سماء ٹی وی کی وین کو جلا دیا گیا۔

Views All Time
Views All Time
228
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس