بھارت خطرناک حد تک خطے میں پہلے ہی اسلحہ کی دوڑ کو فروغ دے رہا تھا اب اس نے خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے جوہری شہر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے ۔ بھارتی ریاست کرناٹکا میں نیوکلئیر سٹی تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔یہاں نئے ہائیڈروجن بم بنانے کے لیے یورنینیم افزود کی جائے گی ۔ بھارت کے اس جارحانہ اقدام پر عالمی برادری نے چپ سادھ رکھی ہے اور جوہری توانائی ایجنسی بھی خاموش ہے۔
