Qalamkar Website Header Image

بچوں کا ہوجکن لمفوما (حصہ سوم)

ہوجکن لمفوما کی اسٹیجز اسٹیج 1 اس میں سرطان، لمف غدود نظام کی مندرجہ ذیل جگہوں میں سے کسی ایک جگہ تک محدود ہوتا ہے: 1- ایک لمف غدود کے گروہ میں موجود کوئی ایک یا ایک سے زیادہ لمف غدود. 2- والڈیر رنگ (منہ کے اندر پاۓ جانے والے ٹانسلز) 3- تھائیمس (سینے کی درمیانی ہڈی کے پیچھے پایا جانے والا غدود) 4- تلی سٹیج 1 ای اس میں سرطان لمف نظام کے باہر کسی ایک عضو یا علاقے تک محدود ہوتا ہے. اسٹیج 2 اس میں سرطان 2 یا 2 سے زائد لمف غدود کے گروہوں میں پایا جاتا ہے. یہ لمف غدود کے گروہ ڈایافرام سے اوپر یا ڈایافرام سے نیچے کسی ایک طرف واقع ہو سکتے ہیں. ڈایافرام ایک پتلا سا پٹھا ہوتا ہے جو سینے کے اندر پھیپھڑوں کے نیچے واقع ہوتا ہے. ڈایافرام تنفس میں مددگار ہوتا ہے اور سینے کو پیٹ سے الگ کرتا ہے.

اسٹیج 2 ای اس میں سرطان ڈایافرام سے اوپر یا نیچے کسی ایک طرف، ایک یا ایک سے زیادہ لمف غدود کے گروہوں میں اور لمف غدود سے باہر کسی قریبی عضو یا علاقے میں پایا جاتا ہے. اسٹیج 3 اسٹیج 3 کو مزید اسٹیج 3، اسٹیج  ای، اسٹیج 3 ایس، اور اسٹیج 3 ای ایس میں تقسیم کیا گیا ہے. اسٹیج 3: اس میں سرطان ڈایافرام پٹھے کے اوپر اور نیچے دونوں اطراف کے لمف غدود گروہوں میں پاتا جاتا ہے.

اسٹیج 3 ای: اس میں سرطان ڈایافرام پٹھے کے اوپر اور نیچے دونوں اطراف کے لمف غدود کے گروہوں اور ان گروہوں سے باہر لمف غدود کے قریب واقع کسی عضو یا علاقے میں پایا جاتا ہے. اسٹیج 3 ایس: اس میں سرطان ڈایافرام پٹھے کے اوپر اور نیچے دونوں اطراف کے لمف غدود گروہوں اور تلی میں پایا جاتا ہے. اسٹیج 3 ای ایس: اس میں سرطان ڈایافرام پٹھے کے اوپر اور نیچے دونوں اطراف کے لمف غدود کے گروہوں، ان گروہوں سے باہر لمف غدود کے قریب واقع کسی عضو یا اس علاقے اور تلی میں پایا جاتا ہے.

یہ بھی پڑھئے:  انصاف"ریجیکٹڈ" | شاہد عباس کاظمی

اسٹیج 4 اس میں سرطان بنیادی طور پر لمف غدود سے باہر مکمّل طور پر ایک عضو یا ایک سے زیادہ اعضا میں موجود ہوتا ہے؛ سرطان سے متاثرہ عضو یا اعضا کے گرد و نواح میں واقع کچھ لمف غدود بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں. یا سرطان لمف غدود سے باہر کسی عضو میں موجود ہوتا ہے اور ان علاقوں تک پھیل چکا ہوتا ہے جو سرطان سے متاثرہ اس عضو سے دور دراز واقع ہوتے ہیں. یا سرطان پھیپھڑوں، جگر، ہڈی کے گودے یا کمر کے پانی میں موجود ہوتا ہے. یہ سرطان کسی قریبی متاثرہ علاقے سے پھیپھڑوں، جگر، ہڈی کے گودے یا کمر کے پانی تک نہیں پہنچا ہوتا بلکہ بنیادی طور پر پر ان اعضا میں موجود ہوتا ہے.

علاج سے پہلے ہوجکن لمفوما کی بلحاظ خطرہ گروہ بندی سرطان کی اسٹیج، سرطان کے سائز، اور مریض میں ب علامات (یعنی وزن کا کم ہونا، بخار اور رات کو پسینہ آنا) کی موجودگی کی بنیاد پر علاج سے پیشتر ہوجکن لمفوما کو بلحاظ خطرہ تین گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. بلحاظ خطرہ یہ گروہ بندی علاج کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کی جاتی ہے. یہ تین گروہ یہ ہیں. 1- بچوں کا کم خطرے والا ہوجکن لمفوما 2- بچوں کا درمیانے درجے والا ہوجکن لمفوما 3- بچوں کا زیادہ خطرے والا ہوجکن لمفوما.

یہ بھی پڑھئے:  خواتین کیلئے گھریلو بجٹ ایک چیلنج-عارف عزیز (انڈیا) - قلم کار

بنیادی طور پر ریفریکٹری ہوجکن لمفوما یہ ایک ایسا لمفوما ہے جو علاج کے باوجود بڑھتا اور پھیلتا چلا جاتا ہے. دوبارہ لاحق ہونے والا ہوجکن لمفوما. یہ ایسا سرطان ہے جو علاج مکمّل ہونے کے بعد پلٹ کر آجاتا ہے. لمفوما لمف غدود نظام یا جسم کے دوسرے اعضا جیسے پھیپھڑوں، جگر، ہڈیوں اور ہڈی کے گودے میں پلٹ کر آ سکتا ہے. علی شاذف ماہر امراض سرطان بچگان شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سینٹر لاہور.

حالیہ بلاگ پوسٹس