ارے واہ قلم کار کی دوسری سالگرہ کا موقع اگیا بے حد تہنیت اور نیک خواہشات. اس مادی ترقی کے دور میں جب لفظ پر ہندسوں کی فوقیت کا دور ہے ایسے میں جو چند لفظ کی حرمت کا پاس رکھتے ہیں انہیں آنکھوں سے لگانے کو جی چاہتا ہے سرمایہ دارانہ نظام کا اڙدھاآہستہ آہستہ لطیف احساسات کو نگل رہا ہے ایسے میں جو فورم یا جو ادارہ بھی اس کی بقا میں مصروف ہے وہ اپنے حصے کا فرض ادا کر رہا ہے اور ظاہر ہے اس سے وابستہ افراد تہنیت اور ستائش کے حق دار ہیں کیونکہ انسانیت کے گل دستے کو صرف رنگ کی نہیں خوشبو کی بھی بھرپور ضرورت ہے بس رنگوں کی اجارہ داری خوشبو کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے حالانکہ خوشبو چھپائے نہیں چھپتی ۔
شعبان کا مہینہ بہت متبرک ہے کہ عشق کے باب کی بنیاد پڑی بقول اقبال
کتاب عشق دو باب است کربلا و دمشق
یکے حسین رقم کرد دیگرے زینب
جناب زینب صلوآۃ اللہ علیہ اور حسین علیہ اسلام کی پیدائش اسی متبرک ماہ سے منسوب ہے ۔ عشق کے لئے وفا کی راہ کو اختیار کرنا پڑتا ہےاور چار شعبان معیارِ وفا ابو الفضل عباس سے منسوب ہے کیا دلکش زمانہ ہے کہ اسی تاریخ کو قلمکار فورم بھی عالمِ وجود میں آیا ۔
میں گاہے بگاہے اس کے لئے مضامین بھیجتی رہی ہوں اتفاق ہے کہ اس سے وابستہ نوجوان ملک قمر عباس سے ملاقات بھی ہوئی ایک طویل قامت سلجھا ہوا سادہ نوجوان جو سادگی سے اپنے کام میں مصروف رہتا ہے میری بے انتہا دعائیں قمر عباس اور دیگر رفقائے کار کے لئے جو حرف اور لفظ کی حرمت اور ترویج میں مصروف ہیں
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو قلم کار مالکِ سخن رزقِ سخن کے تحفے عطا کرتا رہے
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn