پاکستان میں جہاں ایک جانب الیکٹرانک میڈیا نے دم دار قسم کی انٹری دی وہیں سوشل میڈیا بھی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے ، اور پھر نت نئی جہتیں دریافت ہوتی گئیں ، میں اگر یہ کہوں کہ سوشل میڈیا کی اصل طاقت نئے لکھنے والوں کو موقع دینے والی ویب سائٹس ہیں تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا، ان ویب سائٹس کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں احباب لکھنے کی طرف آئے اور ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کتنے باکمال لکھنے والے پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے سامنے نہیں آ رہےتھے، ویب سائٹس پر بلاگز اور کالم چھپنے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ روز بروز مقبول ہوتا گیا
قلم کار، ہم سب ، مکالمہ ، لالٹین ، شاہکار غرض کہ بڑی تعداد میں ویب سائٹس نے اندرون ملک اور بیرون ملک سے لکھاریوں کی تحریریں شائع کیں اور پڑھنے والوں کو محسوس ہوا کہ ایک نئی دنیا سے ہم روشناس ہو گئے ہیں ، کچھ ویب سائٹس پر بعض چھپنے والی تحریریں کسی حد تک قابل اعترض بھی تھیں جب کہ بعض کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہ تھا لیکن اس کے باوجود یہ سب آٹے میں نمک کے برابر تھا.
ان ہی ویب سائٹس میں سے میرے پیارے دوست اور بھائی ملک قمر عباس اعوان کی ایک ویب سائٹ قلم کار بھی ہے ، جس کو کہنے کو تو ابھی 2 سال ہوئے ہیں لیکن اس قلیل عرصہ میں اس نے اپنی معاصر ویب سائٹس کے مقابلے میں بہترین جگہ بنائی ہے ، اس کے سرپرست اعلی حیدر جاوید سید ہیں ، جن کی صحافتی اور علمی قابلیت شک و شبہ سے بالا تر ہے
قمر عباس اعوان ایک خود کش حملہ آور ٹائپ کے انسان ہیں جو جانتے ہیں کہ کہاں پر جا کر کس کو کس انداز میں کس نہج تک لانا ہے قلمکار کی بات کروں تو دو برسوں میں اس کی جو تحریریں پڑھیں وہ معیاری تھیں اور مستقل لکھنے والے بھی ہمیشہ نئی سوچ کے ساتھ آتے ہیں ، مجموعی طور پر قلم کار ایک اچھی ویب سائٹ ہے جو آنے والے دنوں میں مزید ترقی کرے گی
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn