Qalamkar Website Header Image

قلم ۔۔ قلم کار کی سالگرہ پر خصوصی

انسان نے پچھلے زمانوں سے لے کر اب تک ان گنت اشیاء ایجاد کی۔ جدید ترین دور میں جدید ترین ایجادات آتی جارہی ہیں جو کہ پچھلی ایجادات پر غلبہ حاصل کررہی ہیں۔ وہیں انسان کی ایک ایسی تخلیق بھی ہے جس کا آج تک کوئی نعم البدل نہیں آیا۔ جی ہاں! میں قلم کی بات کر رہا ہوں۔ قلم قبل مسیح سے بھی پرانے وقتوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔

ارسطو نے بھی قلم کا سہارا لیا تو دور جدید میں بھی قلم کے ذریعہ علم کے سمندر کو کتابوں میں قید اگر کیا جا رہا ہے تو اس کا ذریعہ قلم ہے۔ مشہور قول ہے کہ علم اگر وحشی درندہ ہے تو اسے قلم کے ذریعہ ہی قید کیا جاسکتا ہے۔

دورِ حاضر میں قلم کو کافی طاقتور ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ قلم استعمال کرنے والے ان لوگوں سے زیادہ طاقتور ہیں جن کے ہاتھوں میں کلاشن کوف موجود ہیں۔ اگر بات کی جائے تو شائد آپ انسان تو ختم کردیں گے مگر قلم کے ذریعہ آپ فرعون کے ایوان کو ہلا سکتے ہیں ظلم و جبر کی تاریکیوں کو بھگا سکتے ہیں۔ پاکستان وجود میں اگر آج ہے تو اس کی آزادی میں ایک اہم کردار اس قلم اور قلم کاروں کا بڑا حصہ ہے۔ علامہ اقبال نے جو شاعری کی وہ قوم میں بیداری اور تحریک پاکستان کی تیزی میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہے۔ علامہ اقبال کے بعد بھی کئی لوگوں نے قلم کے ذریعہ اپنا اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:  نوجوان نسل کو یہ بھی سکھائیں

اسی طرح ایک ایسا ادارہ "قلم کار” بھی ہے جو اس دور میں حق و سچ بولنے اور ترقی پسند سوچ کو قلم کے ذریعہ فروغ دینے میں مدد کررہا ہے۔ 3 شعبان کو وجود میں آنے والے "قلم کار” بھی پاکستان میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ اور پاکستان سے نئے اور پرانے لکھنے والے تمام قلم کاروں ایک بہترین موقع ادا کر رہے ہیں کہ وہ اپنے قلم کا جائز استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اس طرح نوجوان نسل میں لکھنے لکھانے اور پڑھنے پڑھانے کا بھی رجحان بڑھے گا جو کہ بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ ہماری دعا ہے "قلم کار” یوں ہی چلتا رہے اور اپنا کام کرتا رہے۔

Views All Time
Views All Time
188
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

Dr Rehmat Aziz Khan Profile Picture - Qalamakr

یونیسکو سے امریکہ کی علیحدگی

تحریر: ڈاکٹر  رحمت عزیز خان  چترالی امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے علیحدگی کا اعلان عالمی سطح پر حیرت اور

مزید پڑھیں »
ڈاکٹر ظہیر خان - قلم کار کے مستقل لکھاری

موسمیاتی تبدیلی اور جدید سائنس: تباہی دہرانا بند کریں

وطن عزیز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی کی ہے۔ مختلف علاقوں سے اب بھی نقصانات کی اطلاعات موصول

مزید پڑھیں »