بہاول پور ( قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے والی خاتون پر مقدمہ درج۔ ملزمہ گرفتار، حوالات جوڈیشل بھیج دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو بذریعہ 15 اصغر نامی شخص سے اطلاع موصول ہوئی کہ بھٹہ کالونی کیبل آفس کے قریب ایک زخمی خاتون موجود ہے۔ اس اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر وارث علی معہ لیڈی کانسٹیبل و دیگر ملازمان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مضروبہ بشریٰ انعم کو برائے علاج معالجہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں لے کر گئے۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو زخمی ہونے کی وجہ سے میڈیکل کرانے کا کہا گیا مگر خاتون میڈیکل کرانے کی بجائے پولیس ملازمان سے الجھتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی سے باہر آگئی اور اے ایس آئی کے میڈیکل و علاج معالجہ کے بارہ میں باربارسمجھانے کے باوجوداس کو تھپڑ مارے۔ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ بشریٰ انعم کے خلاف مقدمہ نمبر 580/19 مورخہ 24.09.2019 بجرائم 353، 186، 506 ت پ تھانہ سِٹی اے ڈویژن رحیم یارخاں درج کرکے اس کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا گیا
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn