04/10/2025 8:55 شام

پھولوں کا کنگن

گھر واپس جاتے ہوئے ایک سگنل پر ایک پیارے سے بچہ نے مجھے کہا کہ ایک پھولوں کا کنگن خرید لوں۔ میں انکار نہ کر سکا اور اُس سے یہ کنگن خرید کر گھر آ کے اپنی بیگم کو پیش کر دیا۔ وہ کھلے دل سے مسکرائی اور کہا،

’’شکریہ، کیا واقعی آپ کو یاد تھا‘‘۔

اور میں تب سے سوچ رہا ہوں کہ آخر آج ایسا کیا تھا جو مجھے یاد رکھنا چاہئے تھا۔