27/10/2025 11:23 شام

حور کے پہلو میں لنگور (حاشیے) | فرح رضوی

ایک نہایت خوبرو اور نازک اندام حسینہ کو ایک کریہہ الشکل شخص کے ہمراہ دیکھ کر کسی منچلے نے بھپتی کس دی "حور کے پہلو میں لنگور”۔ یہ سنتے ہی صاحب کو جوش آگیا۔فورا منچلے کو دھر لیا اور خوب مرمت کی۔ موقع پر  موجود افراد نے یہ کہہ کر بیچ بچاو کروایا کہ یہ تو کم عقل ہے ،آپ سمجھدار ہیں، غلطی درگزر فرمائیں اور اسے جانے دیں۔ صاحب تیوریاں چڑھا کر بولے، "اتنی آسانی سے کیسے جانے دوں، اس ناہنجار کی جرات کیسے ہوئی کہ میری محبوبہ کو لنگور کہے”۔

تو صاحبان گرامی! عرض صرف یہ کرنا ہے کہ سماج، ریاست، جمہوریت اور مذہب کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے نامناسب طرز عمل اور اس سے پیدا کردہ قباحتوں کے خلاف بات کرنے کا مطلب ہرگز سماج، ریاست، جمہوریت اور مذہب کے خلاف بات کرنا نہیں۔ یہ فرق جان کر جئیں گے تو جینے بھی دیں گے۔