یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دور حاضر میں معاشرے کی تشکیل، تعمیر اور ترقی میں اسکے ذرائع ابلاغ اور انکا لائحۂ عمل اپنی اہمیت کے حوالے سے وہی مقام رکھتا ہے جو انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کو حاصل ہے یعنی بدن کے تمام تر افعال اور عملی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے نہ صرف سکت و قوت مہیا کرنابلکہ ان امور کی بہترین اور بلا تامل کارکردگی کو ممکن بنا کر بدن انسانی کی باوقار سلامتی کی ضمانت قرار پانا.
ریڑھ کی ہڈی کی فعالیت کا دارومدار اس کے مہروں کی کارکردگی پر منحصر ہے. تمام تر مہرے نہ صرف درست حالت میں ہوں بلکہ انکا اپنے درست مقام پر موجود ہونا بهی ازحد ضروری ہے اورخدانخواستہ جو کہیں اسکے برعکس صورتحال درپیش ہو تو چلنا پهرنا تو درکنار ، شدت درد سے جان پر بن آتی ہے . کبهی کسی ایسے مریض کی حالت زار پر غور کیجئے گا کہ جس کی ریڑھ کی ہڈی کے ” مہرے "مات کها چکے ہوں.
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn