Qalamkar Website Header Image
شہباز شریف اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر

ڈیلی میل کا الزام ۔ برطانوی حکومت شہبازشریف کی مدد کو پہنچ گئی

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی حکومت نے ” ڈیلی میل “ کی شہبازشریف کیخلاف زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے کی خبر کی تردید کر دی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جاھب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کو سکولوں کی تعمیر کیلئے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور ان کا آڈٹ بھی کیا گیا تھا ۔

ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی، ہم پراعتماد ہیں کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا۔یاد رہے کہ ڈیلی میل کے صحافی ” ڈیوڈ روز “ نے ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں انہوں نے شہبازشریف پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے دور حکومت میں پنجاب کو برطانیہ نے 50 کروڑ پاﺅنڈ دیئے تھے جس میں چوری کی گئی ہے تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھئے:  پاکستان کا ہر فرد پیدائشی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار روپے تک کا مقروض ہے‘ رپورٹ
Views All Time
Views All Time
455
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس