اچھے خاصے ہنستے کھیلتے گھرانے تباہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں آپ کہیں بھی جا رہے ہیں چار دوستوں میں بیٹھے اپنی زندگی کا بہترین ٹائم گزار رہے ہیں.جی بلکل گزاریے بھلا کون روکتا ہے ..کھل کے بات کیجئیے بہن بھائیوں سے عزیز رشتے داروں سے …اور اگر اپ کے بچے آپ کے دوست بھی ہیں تو زندگی کی خوبصورتی نہ صرف آپ محسوس کریں گے بلکہ دوسروں کے لیے بھی اچھی اور یادگار مثال بن جائیں گے. بس گزاریے اپنی مرضی کی زندگی اور بن جائے مثال دوسروں کے لیے.کیجئے اپنے رب کا شکر ادا اور بن جائیے اس کے فرمانبردار بندے….ہو گیا یہ سب ارے واہ یہ تو کمال ہو گیا .
نہیں کہانی تو ابھی شروع ہوئی ہے بس زرا اس دل میں زرا سا شک پیدا کیجئے کہ یہ جو آپ کا ہمسفر اتنا خوش باش ہے اس کی وجہ میں نہیں بلکہ فلاں مرد یا عورت ہیں. تھوڑا اور غلط سوچیں کوئی مسئلہ نہیں زیادہ مشکل کام نہیں بس آپ نے صرف برائیاں تلاش کرنی ہیں.اللہ کے فضل آپ کی کوشش اور شیطان کی رہنمائی سے آپ کو وہ وہ برائیاں ملیں گی کہ خدا کی پناہ. بس ڈھونڈتے جائیے اور اپنا دماغ خراب کرتے جائیے ارے ایسی ایسی کمال باتیں ہوں گی کہ سارا خاندان محلہ اور رشتے دار حیران رہ جائیں گے. شک تمام رشتوں کو دیمک سے بھی زیادہ تیزی سے کھائے گا. جیون ساتھی کا ہی نہیں آپ کا اپنا جینا بھی حرام کردے گا. آپ کی تعلیم گئی کھوہ کھاتے میں ارے کیوں میں ہی کیوں خیال کروں بچوں کا. مجھے تو اپنے ساتھی کو کسی بھی صورت نیچا دکھانا ہے. ہوتا ہے گھر تباہ تو ہو مجھے کیا بھلا…..
ارے ٹہریے ان بچوں کو ماں اور باپ دونوں کی ضرورت ہے.اپنی انا کےلیے ان بچوں کو احساس کمتری کا شکار مت بنایئے…جب شادی ہو گئی تو بچوں کے لیے جیو…
خود کو بھول کے ساری توجہ ان معصوم روحوں کو دیں جو اپ کے جینے کی وجہ ہیں.
آپ آدمی ہیں یا عورت اپنے ساتھی کا جینا حرام مت کریں ورنہ سکون کو آپ بھی ترسیں گے …صبراور حوصلہ کریں گے تو انسانوں والی زندگی گزرے گی ورنہ پڑھے لکھے حیوان بہت خوبصورت انداز اپنائے انسان کہلانے کی کوشش تو کر سکتے ہیں انسان بن نہیں سکتے …
معاف کرنا سیکھئے زندگی پرسکون ہو جائے گی .کسی اور کی نہیں آپ کی اپنی ..ارے اپنے لیے اپنے سکون کے لیے اپنی زات کے لیے ..


ڈاکٹر زری اشرف ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی ہیں۔ اور اس کے علاوہ مطالعہ کی بیحد شوقین۔ قلم کار کے شروع ہونے پر مطالعہ کے ساتھ ساتھ لکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn