اسٹیپ 1۔۔۔
چکن ہڈی والا ایک پاؤ۔۔۔
ایک درمیانہ سائز کی پیاز
ایک درمیانہ سائز لہسن
دس بارہ لونگ
دس بارہ کالی مرچ اور
ایک ٹی اسپون نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی بنا لیجئے ۔۔۔ تیار ہو جائے تو چھان کر بوٹیاں نکال کر ہڈیاں پھینک دیجئے ۔۔۔ بوٹیاں ہاتھوں سے مسل کر ریشہ ریشہ کر لیجئے ۔۔
اسٹپ 2 ۔۔۔۔
ایک درمیانہ سائز گاجر کش کر لیجئے ۔۔۔۔
ایک درمیانہ آ لو چھیل کر کش کر لیجئے( آ پشنل )
مٹھی بھر مٹر ۔۔
آ دھا کپ باریک کٹی بند گوبھی ۔۔
آ دھا کپ مکئی کے دانے ۔۔۔
اسٹیپ 3 ۔۔۔
سبزیاں ، چکن کے ریشے اور مکئی کے دانے سب تیار یخنی میں ڈال کر ہلکی آ نچ پر آ دھ پون گھنٹہ پکنے دیجئے ۔۔۔ اس دوران کوئی اور کام نمٹا لیجئے ۔۔۔
سوپ تیار ہوچکا ہے ۔۔۔ چولہے سے اتارنے سے پانچ منٹ پہلے چار ٹیبل اسپون کارن فلور آ دھا کپ پانی میں گھول کر سوپ میں ڈال دیجئے ۔۔۔ پانچ منٹ تک پکنے کے بعد آ دھا چمچ کالی باریک پسی مرچ اور ایک انڈا پھینٹ کر ایک دھار کی شکل میں ابلتے ہوئے سوپ میں ڈال دیجئے ۔۔۔ اور چولہا بند کر دیجئے ۔۔۔ نمک چکھ کر اپنی پسند سے برابر کر لیجئے ۔۔۔ گرما گرم سوپ تیار ہے ۔۔۔۔
سرکے میں ڈوبی لال مرچ کے سا تھ پیش کیجیے ۔۔۔
یا بازار سے تیار سویا ساس ، چلی ساس اور سرکہ کے ساتھ نوش فرمائیے ۔۔۔
( کارن فلور ۔۔ سویا ساس ۔۔۔ چلی ساس ۔۔۔ سرکہ ۔۔ یہ سب ایک بار لینا پڑے گا پورا سیزن استعمال ہوں گے ۔۔ اس لیئے گھبرائیے نہیں کہ مہنگا ہوگا )
( سوپ سردی اور نزلہ زکام سے بچاؤ مؤثر ترین ذریعہ ہوتے ہیں )
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn