Qalamkar Website Header Image

بلاول نے حکومتی معالجین پر عدم اعتماد کیا پاکستانی ڈاکٹرز پر نہیں

میڈیا کا ایک حصہ ریاستی خوشنودی کے حصول میں پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے ، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد ( ساوتھ ایشین نیوز ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سوموار کے روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی معالجین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جسے تحریک انصاف اور ریاست کی وفاداری کے جنون میں مبتلا میڈیا کے ایک حصے نے پاکستانی ڈاکٹروں پر عدم اعتماد کے من پسند رنگ میں پیش کرکے حقائق کو مسخ کیا ۔ کائرہ کا کہناتھا میڈیا کا ایک حصہ ہمیشہ سے ریاست کی خوشنودی کے لیے پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کی کردارکشی میں مصروف رہا ہے اس کا تازہ ثبوت حکومتی معالجین کو پاکستانی ڈاکٹرز پر عدم اعتماد بنا کر پیش کرنا ہے ۔

Views All Time
Views All Time
1129
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس