ڈھاکہ (قلم کار ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیش نے آخر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ہدایت پر سرحد پر نصب کیے گئے پلرز پر سے پاکستان کا نام ہٹا کربنگلہ دیش کا نام لکھنے کا کام 48 سال بعد مکمل کر لیا ہے۔
بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹریبون کے مطابق 1947 کی تقسیم کے بعد بارڈر پر یہ پلرز نصب کیے گئے تھے لیکن 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی اب تک ان پلرز پر پاکستان کا نام درج تھا۔
بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کو اس کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد بارڈر پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹاکر اب بنگلادیش لکھ دیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے بارڈر پر 8 ہزار پلرز نصب کیے گئے تھے جن پر بھارت اور پاکستان لکھا تھا۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn