ملک بھر میں پچھلے کچھ عرصہ سے موسمیاتی تبدیلیوں میں بہت تیزی آ چکی ہے۔ اس کی ایک وجہ دھڑا دھڑ درختوں کا کٹاؤ بھی ہے۔ اس ضمن میں ملک بھر میں مختلف این جی اوز مختلف ادارے اور مختلف افراد شجرکاری پر مہم چلا رہے ہیں اور درخت لگانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
چند باہمت نوجوانوں پر مشتمل ایک تنظیم خیال نو Idea 9 بھی اس سلسلے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے ایک نئے پیغام کے ساتھ یہ مہم شروع کی ہے۔ Adopt A Tree یعنی ایک درخت اپنائیں۔
اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس مہم میں ہر ایک درخت کو ایک ایک شہید یا قومی ہیرو سے منسوب کیا جائے گا۔اس مہم کا مقصد لوگوں کو شجر کاری کے فوائد سے واقف کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ شہداء اور قومی ہیروز کو یاد رکھنا ہے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور کم سے کم ایک شہید، قومی ہیرو یا پھر اپنے مرحومین کے نام سے اپنے اطراف میں پودا لگائیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں۔
قلم کار بطور میڈیا پارٹنر اس تنظیم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس مہم کے لیے نیچے دیے گئے ہیش ٹیگ پر کلک کریں۔ سوشل میڈیا کی تمام ایکٹیویٹی اس سے آپ کے سامنے آ جائے گی۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn