Qalamkar Website Header Image

میری درسگاہ قلم کار-آمنہ احسن

کسی نے سچ ہی کہا ہے زندگی میں ہر شخص کے آنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے ۔ ڈیڑھ سال ہونے کو آئے، قمر بھائی سے دوستی ہوئی ۔ مجھے لکھنے کی طرف مائل کرنے والے یہی تھے ۔ میری پہلی تحریر کو عنوان دینے والے یہی تھے ۔ شروع میں کچھ تحریریں ہم سب پر چھپیں ۔پھر علی سجاد شاہ نے چٹکی ڈاٹ کام پر بھی تحریریں چھاپیں ۔
پھر ایک رات بیٹھے بیٹھے خدا جانے قمر بھائی کو کیا سوجھی ؟
انکا میسج آیا کہ ایک ویب سائٹ بنا رہا ہوں ۔ ڈھیر ساری تحریریں لکھ لو ۔ اور ہاں ویب سائٹ کے لئے نام بھی سوچو ۔
میرے ڈھیر سارے سوالوں کے جواب دے کر اور مجھے کسی حد تک مطمئن کر کے وہ کام میں لگ گئے ۔ میں گواہ ہوں کہ انہوں نے قلم کار کو شروع کرنے کے لئے اپنے دن رات ایک کیے ۔
قلم کار کے آغاز سے ہی میں بطور رائیٹر قلم کار کا حصہ رہی ۔ قلم کار کی پوری ٹیم خاص کر محترم استاد حیدر جاوید صاحب ، ام رباب جی ، فرح آپی اور حمیرا جی سے بہت کچھ سیکھا ۔ سیکھا تو زری سے بھی بہت کچھ لیکن وہ ایسے غیر محسوس انداز میں آپ کی مدد کرتی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں چل پاتا ۔
محترم استاد حیدر جاوید کو تو بارہا رات گئے بھی کسی معاملے کے لئے یاد کیا تو وہ مدد کو حاضر تھے ۔ اس ٹیم نے مجھے پروان چڑھایا ۔ میری خامیوں کو برداشت بھی کیا اور دور بھی ، اور وہ بھی بے حد محبت اور شفقت سے ۔قلم کار میرے لئے پہلی درسگاہ ہے جسے بھولنا ناممکن ہے ۔ اسکی کامیابی کی دعا کرنی نہیں پڑتی ، دل سے نکلتی ہے ۔ قلم کار نے بہت شفیق استاد اور بے حد مخلص دوستوں سے نوازا ۔ آج اگر چار لوگ مجھے جانتے ہیں یا پڑھتے ہیں ۔ تو اس میں قمر عبّاس اعوان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ میں ہمیشہ انکی سپورٹ کے لئے ان کی ممنون رہوں گی ۔
میں اب قلم کار کے ساتھ منسلک نہیں لیکن میری نیک تمنائیں قلم کار کے ساتھ ہیں ۔ قلم کار میرے لئے میری پہلی درسگاہ اور وہ میکہ ہے جہاں غلطیوں کو نظر انداز کر کے آپ سے فقط محبت کی جاتی ہے ۔میں ان محبتوں کے لئے سب کی شکر گزار ہوں ۔قلم کار کو اپنی پہلی سالگرہ مبارک ۔ قلم کار ابھی سفر کا آغاز ہے ابھی بہت سفر باقی ہے ۔۔ قمر بھائی آپکو ابھی بہت آگے جانا ہے ۔ آپ کی محنت اور ثابت قدمی ہی ہے جس کی بنا پر آپ نے قلم کار کو یہاں تک پہنچایا ہے ۔آپ سے اور قلم کار میں لکھنے والے سبھی دوستوں سے بہت کچھ سیکھا آگے بھی سیکھنے کی طالب ہوں ۔
یہ تحریر میری طرف سے ایک پرخلوص تحفہ ہے ،قبول کیجئے ۔

Views All Time
Views All Time
501
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

فائل فوٹو - حیدر جاوید سید - قلم کار

نواز شریف کو بیٹی اور داماد سمیت سزائیں

جناب نواز شریف’ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد اول کیپٹن (ر) صفدر کو نیب کی احتساب عدالت نے بالترتیب 10سال’ 1+7 سال’ ایک سال کی سزا سناتے ہوئے

مزید پڑھیں »

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد: (قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال جب کہ مریم نواز کو 7 سال قید

مزید پڑھیں »

باپ تو ہے نا

وہ باہر بہت نیک انسان سمجھا جاتا تھا۔ ہر ایک کے لیے اچھا سوچنا والا، کسی کا برا نا چاہنے والا، کسی سے نہ لڑنے والا شریف انسان تھا۔ لوگ

مزید پڑھیں »