Qalamkar Website Header Image

کم زور (حاشیے) | عامر راہداری

بابا جی آج بھی اسی تاش کے تھڑے پر چند بچوں کو اپنی بہادری کے قصے سنا رہے تھے
"بچو پھر جب انگریج بہادر نے پاکستان بنانے کا اعلان کیا تو ہمارے گاؤں کے تمام سکھ راتوں رات دم دبا کر بھاگنے کی کوششیں کرنے لگے، ہم چند "گبھرو جوانوں” نے فیصلہ کیا کہ ہم سکھوں کو اتنی آسانی سے نہیں جانے دیں گے اور پھر ہم نے کلہاڑیاں اور ٹوکے اکٹھے کیے اور تمام باہر جانے والوں راستوں پہ بیٹھ گئے. بچو اس رات ہم نے 16 سکھ مارے اور میں نے اپنے ہاتھوں سے چار سکھ مارے”
بابا جی کے چہرے پر ایک فخریہ مسکراہٹ ابھری اور بچوں نے تالیاں بجا کر ان کو اس کارنامے پر داد دی.
میں کافی عرصے سے ان کی فخریہ مسکراہٹ کو دیکھ رہا تھا،
آج مجھ سے برداشت نہ ہوا اور میں بول اٹھا
"نہیں بابا جی آپ بہادر نہیں ہیں، آپ کی بزدلی نے چار سکھ نہیں بلکہ چار نسلیں اجاڑی ہیں آپ بہادر ہوتے تو اپنی ایمانی قوت سے ان نسلوں کے سینکڑوں لوگوں کو مسلمان کرسکتے تھے. آپ صرف جسمانی طور پر ہی نہیں، بلکہ ایمانی طور پر بھی کمزور تھے.”
میں یہ کہہ کر مڑا تو پیچھے سے ہلکی سی تالیوں کی گونج میرا کافی دیر تک پیچھا کرتی رہی.

یہ بھی پڑھئے:  امن کے مذہب کے ظالم پیروکار

Views All Time
Views All Time
509
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »