Qalamkar Website Header Image

مٹیار – عامر راہداری

بیس دن ہو گئے تھے وہ لڑکا اس پردے والی لڑکی کو دیکھ رہا تها. وہ روزانہ اپنی سکهیوں کے ساتھ ٹیلے کی اوٹ والے کنویں پر پانی بهرنے آتی تهی۔ بالکل اسی وقت لڑکا بهی اپنی بکریوں کو کنویں پر لے جاتا اور جب تک وہ کنویں پر موجود رہتی وہ بکریاں شکریاں بهول کر بس اسے ہی دیکهے جاتا تها۔ بیس دنوں میں ایک دن بهی وہ پردے کے بغیر نہیں آئی تهی. آج اس نے بهی ٹهان لی کہ اس دلربا کا چہرہ دیکھ کر ہی گهر جائے گا. لڑکیاں پانی بهر کے مڑیں تو یہ بهی ان کے پیچهے چل پڑا، آہستہ آہستہ پیچها کرتے آخر اسے علم ہوگیا کہ اس پردے والی کا گهر کون سا ہے. لڑکی نے گهر کے اندر گهستے ہی دروازہ بند کردیا۔ اس نے تهوڑی دیر سوچا اور ہمت کرکے دروازے کی طرف بڑھ گیا. اسے اپنا ہاتھ منوں بهاری لگا لیکن پهر بهی اٹها کر دروازہ کهٹکهٹا دیا، چند لمحوں بعد اندر سے ایک میٹهی اور گهبرائی ہوئی آواز آئی،
"کون”…؟؟؟
لڑکا: ج ج جی وہ میں جی وہ میں کنویں پر بکریاں چراتا ہوں
لڑکی: ہائے اللہ تم یہاں بهی پہنچ گئے بلاؤں امی کو؟؟
لڑکا: نہیں نہیں میں وہ بس جی میں آپ پہ مرنے لگا ہوں
لڑکی: ہائے اللہ
لڑکا: قسم سے آپ میری پہلی محبت ہو..
لڑکی: خاموش
لڑکا: میرا یقین کریں میں جهوٹ نہیں بولتا
لڑکی: تم جاؤ کوئی آجائے گا
لڑکا: میں نہیں ڈرتا کسی سے
لڑکی: ہائے میں مر جاؤں، شرم کرو…
لڑکا: ایسا مت بولو
لڑکی: تم کیا چاہتے ہو جلدی بتاؤ
لڑکا: وہ جی ایک دفعہ اپنا چہرہ دکها دو..
لڑکی: ہائے بے شرم.. کبهی نہیں تم جاؤ اب
لڑکا: دوبارہ کبهی نہیں کہوں گا.. وعدہ
لڑکی: نہیں…
لڑکا: جلدی سے ایک دفعہ دروازہ کهول کے پهر بند کردینا
لڑکی: اممممم چہرہ نہیں دکهاؤں گی
لڑکا: ایک دفعہ بس
لڑکی: صرف ہاتھ دیکھ لو
دروازہ کهلتا ہے ایک نرم ملائم ہاتھ باہر آتا ہے لڑکا ابهی ہاتھ دیکهتا ہی ہے کہ لڑکی کی آواز آتی ہے

یہ بھی پڑھئے:  ایک خاتون کی کتاب سے کچھ اقتباسات

” دیکھ کر ڈیلیٹ کر دینا”
لڑکا: وٹ دا ف………….

Views All Time
Views All Time
246
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

زاہد شجاع بٹ کی تصویر، جو قلم کار کے اردو بلاگ کے لیے بطور لکھاری استعمال ہوتی ہے، پس منظر میں قلم کار کا لوگو موجود ہے۔

نسوار

خدا کا خوف کریں! نسوار رکھتے ہیں منہ میں؟ … جی! بھینس کے بوسے نہیں لیتا جو گھِن آئے۔ نسوار، پان، سگریٹ اور ماچس علامہ کی جاندار بحث۔

<div class="sharedaddy
مزید پڑھیں »

دکھی آتما، عشق و عاشقی

کچھ لوگوں کو شعر و شاعری سے انتہا کا عشق ہوتا ہے کہنا تو شغف چاہیے لیکن ہم یہاں بات کریں گے ان دکھی آتماؤں کی جو ہر وقت عشق

مزید پڑھیں »