ساہیوال(قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک): پرنسپل ساہیوال میڈیکل ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق (ایف آر سی پی) کی سربراہی میں شعبہ ناک کان گلا اور شعبہ امراض چشم کے اشتراک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد آپریشن کامیابی سے سرانجام دیا گیا۔ لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال نے پنجاب کے پہلے ٹیچنگ ہسپتال ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جہاں ایسا آپریشن کامیابی سے کیا گیا۔
اس آپریشن میں آنسو کی نالی کی بندش کو کیمرے کی مدد سے اور بغیر چیرہ لگائے کامیابی سے آپریٹ کیا گیا۔ اس آپریشن کی سربراہی پرنسپل ساہیوال میڈیوکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کی جبکہ ان کی ٹیم میں اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاہد علی، پروفیسر محمد خالد انچارج شعبہ امراض چشم، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان شعبہ امراض چشم اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان شعبہ امراض چشم شامل تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ آپریشن خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کے لیے بہت محفوظ اور مفید ہو سکتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn