Qalamkar Website Header Image

سڑک کی اک تصویر طلاق کا سبب بن گئی

سینٹ پیٹرزبرگ (نیوز ڈیسک) روس کی یولیا اگرانووچ نامی سابق ماڈل نے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس علیحدگی کا  سبب کسی خاتون کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ ہونے والی ایک تصویر ہے جو ایک سڑک کی ہے۔اس تصویر کے بارے میں یولیا کادعویٰ ہے کہ وہ تصویر اس کے بیڈروم کی کھڑکی سے کھینچی گئی ہے۔

مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے یولیا نے بتایا کہ  وہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وقت گزار رہی تھی کہ اچانک اسے ولاڈا نامی ایک خاتون کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر نطر آئی جس میں اس کے گھر کے نزدیک والی سڑک کا نظارہ تھا۔ اور تصویر میں چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ اس میں سڑک کو بالکل ویسا ہی نظارہ تھا جیسا اس کے گھر کی کھڑکی سے نظر آتا ہے۔

ولاڈا نامی اس خاتون کی فوٹو گیلری کو جب مزید دیکھا تو یولیا کو اس میں اپنے شوہر کی مزید تصاویر بھی نظر آئیں جس پر یولیا نے اپنے شوہر سے وضاحت طلب کی۔ تاہم اس کے شوہر نے یولیا کی جانب سے لگائے گئے بے وفائی کے الزام کو رد کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ اس نے اپنے دوستوں کی دعوت کی تھی جس میں مذکورہ خاتون بھی شامل تھی جس نے تصویر کھینچ لی۔

حالیہ بلاگ پوسٹس

Chief Justice Qazi Faez Isa

لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور  ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے

مزید پڑھیں »

انتخابات 2024 : جمع کروائے اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ  6

مزید پڑھیں »