Qalamkar Website Header Image

پیٹرول 15 روپے سستا، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد: (قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 47.51 روپے فی لٹر مقرر ہوگی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 47.44 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81.58 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 80.10 روپے فی لٹر ہوگی۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:  خضدار کا افسوسناک واقعہ

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفیکیشن
Views All Time
Views All Time
1475
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس