06/10/2025 12:20 شام

متحدہ عرب امارات میں اذان کی تیز آوازپرشکایت درج کروانے کی اجازت

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اسلامی امور کے محکمے نے کہا ہے کہ اگر رہائشیوں کو اذان کی تیز آواز سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو تو وہ اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اذان کی آواز 85 ڈیسیبل سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے اس لیے کہ اس سے بڑھی ہوئی آواز سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔اس لیے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو شکایت درج کروانی ہے تو اسلامی امور کے محکمے میں درج کروائی جاسکے گی۔اس سلسلے میں ہاٹ لائن پر کال بھی کی جاسکتی ہے۔