06/10/2025 1:10 صبح

پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کرنے کا انکشاف

اسلام آباد  پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دل دہلا دینے والا انکشاف کیا گیا۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر اس سے مصنوعی وگ تیار کی جاتی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ قبروں سے لاشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والوں کے لئے کوئے قانون نہیں ہے۔

ارکان قومی اسمبلی نے اس جرم میں ملوث افراد کے لئے دس سال جیل کی سزا کا مطالبہ کیا ہے