اسلام آباد (ساوتھ ایشین نیوز )سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کوحج انتظامات کے لیے معاہدے کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث کوئی بھی ملک سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں سے معاہدہ نا کرے صورتحال بہتر ہونے پر دوبارہ ہدایت جاری کی جائے گی۔
