قلم کار نیوز ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مری ، جہلم ، کوٹ مومن ، راولپنڈی، نوشہرہ ، نارووال ، گجرات، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھیکی ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، گجرات، اوکاڑہ اور میرپور، کالاباغ، پشاور،ہری پور، مالاکنڈڈویژن، سانگلہ ہل ، سوات ، ایبٹ آباد، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم کے قریب تھاجبکہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھ اعشاریہ ایک کےتیس سے چالیس سیکنڈ کے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیےگئے ۔ محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے کی تصدیق کردی تاہم ابتدائی طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔



