Qalamkar Website Header Image

جادو کی چھڑی

پچھلے سیاستدانوں نے پاکستان کی ریاست کو اس قدر نوچ نوچ کے ادھیڑ ڈالا ہے کہ اس کی فوری طور پر مرمت کرنا ناممکن ہے۔ اب عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں کہ وہ چھڑی گھمائے اور اس قدر ادھیڑی ہوئی ریاست کی فورا مرمت ہو جائے۔ اس ادھیڑی ہوئی ریاست کی مکمل مرمت میں بہت وقت لگے گا۔ عمران خان سے بھلے ہی اس ادھیڑی ہوئی ریاست کی مرمت نہ ہو پائے لیکن وہ اس ادھیڑی ہوئی ریاست کو مزید نوچے گا نہیں فی الحال ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ بھلا آج تک کس متوقع وزیراعظم نے عوام کے آگے اس طرح خطاب کر کے پاکستان کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتایا ہے۔

بھلے آج تک کس وزیراعظم نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کی بات کی ہے، کس نے آج تک انسانیت کی بات کی ہے، کس نے آج تک انسانی ترقی کی بات کی ہے، کس نے آج تک غربت کو ختم کرنے کی بات کی ہے، کس نے آج تک اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے، کس نے آج تک ایسا کہا ہے کہ احتساب پہلے مجھ سے شروع ہو گا پھر میرے وزیروں سے نچلی سطح پر جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:  وفاق اور صوبوں کے درمیان دوریاں کم کیجئے

کس وزیر اعظم نے آج تک عوام سے یہ وعدہ کیا ہے کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت میں کروں گا۔ کس نے آج تک عوام کے پیسوں پہ عیاشی کرنے والے حکمرانوں کی عیاشی کو ختم کرنے کی بات کی۔ کس نے آج تک سادگی اختیار کرنے کا کہا ہے۔ بھلا آج تک ایسا کس وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے عوام کے پیسے سے بنے محل جیسے وزیراعظم ہاوس میں رہنا شرم آئے گی میں اس محل جیسے وزیراعظم ہاوس کی بجائے سادہ سے گھر میں رہوں گا۔ عمران خان کا عوام کو یہ شعور دینا کہ وزیراعظم بھی ایک سادہ سے گھر میں رہ سکتا ہے ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑی بات ہے اور یہی ایک تبدیلی ہے۔

انگلینڈ کا وزیراعظم بھی سادہ سے گھر میں رہتا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے دفتر جاتا ہے۔ اب سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے ہمارا وزیراعظم  پبلک ٹرانسپورٹ پہ تو سفر نہیں کر سکتا لیکن اگر عمران خان کی ان باتوں پر عمل ہوتا رہے گا تو وہ وقت بھی دور نہیں ہو گا کہ جب ا نگلینڈ کے وزیراعظم کی طرح ہمارا وزیراعظم بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے دفتر جائے گا اور اگر اسے سیٹ نہیں ملتی تو وہ ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرے گا اور خود کو عوام کا خادم سمجھے گا۔

یہ بھی پڑھئے:  جناب نواز شریف کچھ یاد تو کیجئے آپ بھی

حالیہ بلاگ پوسٹس

منٹو بنام طارق جمیل

ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔ کئی بار میرے

مزید پڑھیں »
فائل فوٹو - حیدر جاوید سید

سندھ کی صوفیانہ اساس پر مذہبی جنونیوں کی یلغار

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بطور خاص یہ بات سمجھنا ہوگی کہ سندھ میں مذہبی تقدسات کے نام پر فتویٰ فتویٰ کھیلتے مذہبیوں کے سامنے ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے

مزید پڑھیں »

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »