حلقۂ اربابِ ذوق لاہور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اگلا اجلاس اتوار 10 دسمبر 2017 کی شام پانچ بجے پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ جناب مرزا حامد بیگ کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں اس بار نعیم بیگ، شازیہ مفتی اور علی صدف اپنی نگارشات تنقید کے لیے پیش کریں گے۔



