06/10/2025 9:31 صبح

پیمرا کے حکم پر نیوز چینلز کی نشریات بحال، سوشل سائٹس ابھی تک بند

اسلام آباد (قلم کار مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا نے ملک بھر میں نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کی کل سے بند کی گئی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پیمرا کے مطابق تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کی جا رہی ہیں ۔ پیمرا کی جانب سے لائیو کوریج کے حوالے سے تمام نیوز چینلز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

فیض آباد میں جاری دھرنے پر آپریشن کے دوران لائیو کوریج کو روکنے کے لئے پیمرا نے وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کر دیا تھا۔ نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کی ویب سائٹس کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ اب چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں لیکن تینوں سوشل ویب سائٹس ابھی تک بند ہیں۔